ایدھی ہوم ڈکیتی کیس ،مقدمہ کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

ایدھی ہوم ڈکیتی کیس ،مقدمہ کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت نے ایدھی ہوم میں ہونے والی ڈکیتی سے متعلق دائر مقدمہ کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔ہفتہ کومقامی عدالت میں نے ایدھی ہوم میں ہونے والی ڈکیتی سے متعلق دائر مقدمہ کی سماعت ہوئی۔عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ایدھی ہوم میں 10کروڑ کی ڈکیتی ہوئی تھی جسکا مقدمہ کھارادر تھانے میں درج ہے۔مقدمہ میں جمشید، عمران، سلیم، اکرام، بابر، صائمہ با نو، جام اختر سمیت دیگر نامزد ہیں۔تمام ملزمان نے مقدمہ میں عدالت سے ضمانت بھی لے رکھی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...