رشوت لینے کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار بری

رشوت لینے کے الزام میں گرفتار پولیس اہلکار بری

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے گیارہ برس بعد زیر حراست افراد سے 50 ہزار رشوت لینے کے الزام میں پولیس اہلکاروں کو بری کردیا۔ہفتہ کو احتساب عدالت میں 50 ہزار رشوت وصول کرنے پر نیب کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے دائر ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے نامزد ملزمان سابق انسپکٹر مختیار علی منگی، انسپکٹر اسحاق لاشاری اور اسماعیل لاشاری کو بری کردیا۔واضح رہے کہ ریفرنس میں نامزد ایک ملزم اسماعیل ڈاہری کا دوران. ٹرائل انتقال ہوچکا ہے۔تمام ملزمان پر اے سی ایل سی کے دفتر میں محمد اکبر اور محمد عرفان کو حراست میں رکھ کرانکے اہل خانہ سے 50 ہزار رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...