ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایرئیل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب مکمل

ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایرئیل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب مکمل

  



کراچی(پ ر) کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان ریلوے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایرئیل بنڈلڈ کیبل (ABC)کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔پروجیکٹ کے دوران ادارے کونہ صرف مکمل طور پر اہل علاقہ کا تعاون حاصل رہا بلکہ انھوں نے کے الیکٹرک کے اس اقدام کو انتہائی خوش آئند قرارد یا۔ اس سلسلے میں رہائشیوں کی جانب سے ایک تقریب کابھی انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ریلوے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ سمیت کے الیکٹرک انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔سوسائٹی میں میٹرز کی تنصیب کا کام مکمل ہونے کے بعد علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے اس اقدام سے پاکستان ریلوے کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی میں اب لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہونے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب سے بجلی چوری کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی جبکہ وولٹیج میں کمی بیشی کی شکایت سے بھی چھٹکارا ملے گا۔کے الیکٹرک کے پروجیکٹ اجالاکے تحت پورے کراچی کو ABCسسٹم سے منسلک کیا جارہا ہے جس سے بجلی کی فراہمی مزید بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں لوڈشیڈنگ بالکل ختم ہوجائیگی۔ اس سے قبل بھی مختلف علاقوں میں ایرئیل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب کامیابی کے ساتھ مکمل کی جاچکی ہے جس میں گزدرآباد، مجیب گوٹھ ، الطاف ٹاؤن اور روزی گوٹھ جیسے کئی علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں کے رہائشیوں کو اب نہ صرف کنڈا سسٹم سے نجات مل چکی ہے بلکہ وہاں لوڈشیڈنگ بھی مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...