حلیب فوڈز کا میٹرکس ڈیری فارم کے دودھ کے حصول کا معاہدہ

حلیب فوڈز کا میٹرکس ڈیری فارم کے دودھ کے حصول کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) حلیب فوڈز نے میٹرکس ڈیری5 فارم کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت میٹرکس ڈیری فارم حلیب فوڈز کو تازہ دودھ فراہم کرے گا۔ میٹرکس پاکستان میں صف اول کا ڈیری فارم ہے جو کہ ڈیری فارمنگ کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے ۔ اس شراکت داری پر حلیب فوڈز کے سی ای او میموش خواجہ نے بتایا، "ہماری ترجیح یہ ہے کہ اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ میٹرکس ڈیری فارم کے ساتھ شراکت داری کی بدولت ہمیں اعلیٰ معیار کے صحت بخش دودھ سے پاکستانیوں کی نشونما بہتر بنانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔" میٹرکس کے سی ای او چوہدری زبیر نے کہا، "حلیب فوڈز پاکستان کی ایک مایہ ناز ڈیری کمپنی ہے اور ہمیں اس شراکت داری پر خوشی ہے۔ ہمارا فارم ڈیری فارمنگ کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور ہم اپنے فارم سے انتہائی بہترین معیار کے دودھ کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔" ڈیری پروسیسنگ کے شعبے میں دودھ کے معیار کا تصور انتہائی اہم ہے کیونکہ دودھ استعمال کرنے والے صارفین اس بات کی یقین دہانی چاہتے ہیں کہ انکے برانڈ کا دودھ محفوظ اور صحت بخش ہو۔