گورنر سندھ کی میڈیا نمائندوں سے بدسلوکی کی مذمت

گورنر سندھ کی میڈیا نمائندوں سے بدسلوکی کی مذمت

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں بعض افراد کی جانب سے میڈیا نمائندوں سے بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا نمائندوں سے بدسلوکی کو کسی صورت درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔گورنر سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی دئیے ۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کسی بھی فرد کو میڈیا سمیت کسی کے ساتھ تشدد اور بد سلوکی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...