بلدیہ کیس خراب کرنے والوں کا ٹھکانہ جہنم ہوگا ،رؤف صدیقی

بلدیہ کیس خراب کرنے والوں کا ٹھکانہ جہنم ہوگا ،رؤف صدیقی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیرِ داخلہ و صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری المناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ جو بھی سانحہ بلدیہ کیس کو خراب کرے گا اور جھوٹ بولے گا، اُس کا ٹھکانہ جہنم ہوگا۔ 260 بے کس، مجبور محنت کشوں کی شہادت کو درگزر نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ کسی بھی نوعیت کے دنیاوی مفاد سے بالاتر ہو کر خوفِ خُدا اور حق و انصاف کی بنیاد پر چلانا ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...