راولپنڈی:جنرل (ر) خالد شمیم وائیں ٹرفیک حادثہ میں جاں بحق، بیٹا زخمی

راولپنڈی:جنرل (ر) خالد شمیم وائیں ٹرفیک حادثہ میں جاں بحق، بیٹا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی( ) افواج پاکستان کے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل(ر) خالد شمیم وائیں ٹریفک حا د ثے میں جاں بحق ہوگئے۔جیونیوز کے مطابق حادثہ راو لپنڈ ی کے علاقے چکری کے قریب ٹریفک حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں جنرل (ر) خالد شمیم کا بیٹا بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (اائی ایس پی آر) کی جانب سے بھی جنرل (ر) خالد شمیم کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔سیالکوٹ میں پیدا ہونیوالے جنرل خالد شمیم وائیں نے ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی اور 1972 میں فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔وہ انفنٹری کمانڈر سے کور کمانڈر تک مختلف عہدوں پر 9 سال بلوچستان میں تعینات رہے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا تھا انہیں بلوچستان کے بارے میں وسیع معلومات تھیں۔خالد شمیم وائیں کو 2010 میں اس وقت کے آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے دور میں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا تھا، وہ 7 اکتوبر 2013 تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہے ۔ سابق فوجی صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں بلوچستان میں ہونیوالے فوجی آپریشن کے وقت جنرل شمیم وائیں کور کمانڈر تھے۔
خالد شمیم