جذبہ خیرسگالی کے تحت 135 بھارتی ماہی گیر بھارت کے حوالے

جذبہ خیرسگالی کے تحت 135 بھارتی ماہی گیر بھارت کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واہگہ (آئی این پی ) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ملیر جیل کراچی سے رہا 135 بھارتی ماہی گیروں کوکاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد بھارت کے حوالے کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے جذبہ خیرسگالی کے تحت ملیر جیل کراچی سے رہا ہونے والے ایک سو پینتالیس بھارتی ماہی گیروں کوکاغذات کی جانچ پڑتال کے بعدپاکستان رینجرز نے بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔ ان ماہی گیروں کوکراچی سے علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچایاگیا۔بھا رتی ما ہی گیروں کو ریلوے اسٹشن سے بس کے ذریعے واہگہ بارڈر روانہ کیا گیا۔
جذبہ خیرسگالی