کمشنر اورڈپٹی کمشنر کا نشترہسپتال کا دورہ سیزنل انفلوئنزاکاؤنٹر،تشخیصی سہولتوں کا جائزہ

کمشنر اورڈپٹی کمشنر کا نشترہسپتال کا دورہ سیزنل انفلوئنزاکاؤنٹر،تشخیصی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا۔کمشنر ملتان ڈویژن بلال بٹ ،ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے آئی سو لیشن وارڈ اور ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کر کے سوائن فلو کے میریضوں کے لیے سہولیات ،سیزنل انفلوئنزا کاوئنٹر تشخیصی سہولیات کاجائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے سوائن فلو سے متاثرہ مریضوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی،وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر حسین تنویر نے بتایا کہ سوائن فلو مریضوں کی مفت ادوایت علاج اور تشخیص کی سہولیات دی جارہی ہے۔ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمان قریشی،ڈاکٹر امجد چانڈیو ڈاکٹر عطاء الرحمان ڈاکٹر طارق سعید پیرزادہ و دیگر بھی موجود تھے۔
کمشنر،نشتردورہ