عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:محمود خان

عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:محمود خان

  



پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی وکھیل اور پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ریجن کے منتخب صدر محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مفاد کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ہر حکومت کی اولین ذمہ داری ہوتی ہے کہ عوام نے جس مقصد کے لئے انہیں ووٹ دیا ہے اس مقصد کو عملی جامہ پہنائے مگر بدقسمتی سے ماضی میں اقتدار والوں نے اس ذمہ داری کا کوئی احساس نہیں کیا اور اس طرح عوام کی مایوسیاں بڑھتی رہیں پاکستان تحریک انصاف نے سرکاری وسائل کو صحیح انداز میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کیا جس سے مخالفین پریشان ہیں ۔ موجودہ صوبائی حکومت کی مثبت اصلاحات ،عوامی فلاح کے منصوبوں او رکرپشن کے خلاف پی ٹی آئی کی نتیجہ خیز جدوجہد کا مظہر ہے ۔ عمران خان کی قیادت میں خیبرپختونخوا میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ۔ان خیالات کاانہوں نے بے درہ مٹہ سوات میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکنان جن میں محمد شیرین خان ، سپین دا، محمد اقبال خان ، محمد زیب خان ، ڈاکٹر سلطان روم خان ، محمد عظیم خان ، امیر زیب خان ، اکرام خان ، انعام اﷲ ، انوار الحق خان اور احسان اﷲ خان شامل تھے نے اپنی پارٹی سے سیاسی وابستگی ختم کرکے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔محمود خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے تمام اداروں کو تباہ کیا تھا موجودہ صوبائی حکومت کو تباہ حال اداروں اور انفراسٹرکچر کو ٹھیک کرنے کے لئے کڑی محنت کرنی پڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کو پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں وہ اپنی کرپشن کی داستانیں اتنی جلدی بھول گئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو صاف وشفاف حکمرانی کے لئے کرپٹ لوگوں سے کسی سرٹیفیکیٹ کی ضرور ت نہیں ہے ۔ محمود نے کہا کہ ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے اس دوسری سیاسی پارٹیوں کے کارکنان جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور انشاء اﷲ 2018ء کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...