آصف زردار ی کا جنرل خالد شمیم کے انتقال پر اظہار افسوس

آصف زردار ی کا جنرل خالد شمیم کے انتقال پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر پاکستان و پی پی پی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سابق چیئرمین جنرل خالد شمیم وائین کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے، جو ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے جنرل خالد شمیم وائین کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ آصف علی زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔