شریف برادران کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب، دینا پڑیگا، جمشید دستی

شریف برادران کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب، دینا پڑیگا، جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نامہ نگار)چیئرمین پاکستان عوامی راج و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی ،مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر اتراء،مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ،(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد خان مروت اور مرکزی فنانس سیکرٹری صابر عطاء تھہیم نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر APCکے بعد مسلم لیگ نواز تنہا رہ گئی ہے شریف برادران کو ماڈل ٹاؤن قتل عام کا حساب دینا پڑے گا ۔اپوزیشن کا یہ اتحاد آئندہ کے لیے ایک روشن مثال ہے اور ظالموں کے لیے احتساب کا ذریعہ بنے گا انہوں نے طاہر القادری کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ایشو پر پور ی قوم اور اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ ہیں ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ سمیت تمام قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔انہوں نے کہا حیرت ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام قاتل کھلے عام آزاد پھر رہے ہیں جن کو فواری گرفتار کیا جائے اور کرار واقعی سزاد دلائی جائے ۔