قائد اعظم ؒ جیسے عظیم رہنما عطیہ خداوندی ہوتے ہیں، بیگم مجیدہ وائیں

قائد اعظم ؒ جیسے عظیم رہنما عطیہ خداوندی ہوتے ہیں، بیگم مجیدہ وائیں

  



میاں چنوں(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ہاؤس میں زیر صدارت ایم این اے بیگم مجیدہ وائیں ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں ڈسٹر کٹ چیر مین بیت المال سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ایم این اے بیگم مجیدہ وائیں نے کہا کہ حضرت قائد اعظم محمد علی جناح جیسے عظیم ر ہنما (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

قومو ں کے لئے قدرت خدا وندی کا ا نمول عطیہ ہوتے ہیں قا ئدا عظم جیسی شخصیت و قیادت مسلما نان بر صغیر کو نہ ملتی تو وطن عز یز پاکستان کا قیام عمل میں نہ آ تا قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شر یف اور مسلم لیگ ن کا دور ایک سنہری دور ہے جس میں حکومت عوام کی بے پناہ خدمت کر رہی ہے بنیادی ضر ریات زندگی عوام کی دھلیز پر فراہم کی جارہی ہیں مسلم لیگ ن کا مقصد پاکستان میں امن اما ن و خو شحالی کا قیام ہے تقریب سے ڈسٹر کٹ چیر مین بیت الما ل ڈاکٹر غزالہ شاہین وائیں تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ن نہ کہا کہ قائد اعظم ایک با اصول اور نڈر لیڈر تھے آپ کے فر مودات پر عمل پیرا ہو کر ملک قوم ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے اور اب نئی نسل کو قا ئداعظم کے افکار سے روشناس کر وانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔تقر یب میں مسلم لیگی رہنما عبد الحمید طور لیاقت علی ضیاء میاں انصر علی وائیں سا بق چیر مین بلدیہ چوہدری اعجاز لطیف میاں عثمان الخیری اسد عالم ایڈ وکیٹ الحاج غضنفر علی منہاس شیخ واحد پرو یز اقبا ل لیاقت علی نمبردار تلمبہ آمنہ کلثوم ممبر بیت الما ل ندیم زرگر محمد ر مضان بھٹی رمضان جرولہ سمیت سینکڑ وں مسلم لیگی کار کنا ن شر کت کی اختتام پر الحاج فاروق تسنیم نے پاکستان کی بقا و سلا متی ترقی و خو شحالی کے لئے خصو صی دعا کر وائی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...