عدلیہ کے فیصلوں کے سامنے بند باندھنا اعلان بغاوت ہے، شوکت بسراء

عدلیہ کے فیصلوں کے سامنے بند باندھنا اعلان بغاوت ہے، شوکت بسراء

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)رہنما پیپلزپارٹی شوکت بسرا نے کہا ہے کہ نواز شریف نے 3 بار وزیراعظم رہنے کے بعد بھی قانون کا احترام کرنا نہیں سیکھا ،عدلیہ کے فیصلوں کے سامنے بند باندھنے کا اعلان بغاوت ہے ،سکھا شاہی وہ تھی جو نواز شریف چلاتے رہے سکھا شاہی وہ ہے جس میں(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

ماڈل ٹاؤن میں 14لوگ قتل ہوئے،سکھاشاہی وہ تھی جس میں محترمہ شہید پر جھوٹے مقدمے بنائے جس میں ہائی کورٹ کے جج شریف برادران کے فون پر فیصلے کرتے تھے،جس میں لاہور سے پولیس بھیج کر آصف علی زرداری کی زبان اور گردن کٹوائی گئی ،پی پی پی نواز شریف کو اداروں ،آئین اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے نہیں دیں گے اس موقع پر رائے ثاقب پرہاڑ موجود تھے۔

شوکت بسراء

مزید : ملتان صفحہ آخر