پنجاب حکومت اور ترکی کے درمیان لاہور میں مفاہمتی یاد داشت پر دسخط

پنجاب حکومت اور ترکی کے درمیان لاہور میں مفاہمتی یاد داشت پر دسخط

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب اور ترکی کے درمیان بلدیاتی نظام کی بہتری، پینے کے صاف پانی، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کو مزید بہتر انداز میں ڈھالنے بارے گزشتہ روز لاہور میں معاہدے پر دستخط ہوگئے۔تر کی صدر کے نمائندہ خصوصی اسماعیل حقی اورترک کونسل جنرل سردار دینیس کی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

سربراہی میں گزشتہ روزمختلف معاہدوں کے لئے 12رکنی و فد ایوان وزیر ا اعلیٰ پنجاب 90شاہراہ قائد اعظم پہنچا۔ صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ مشیر وزیر اعلیٰ پنجا ب خواجہ احمد حسان، لارڈ مئیر لاہور کرنل مبشر جاوید،وائس چئیرمین واسا چوہدری شہباز، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل احمد، ایم ڈ ی واسا سید زاہد عزیز، چیف انجنئیر ٹیپا سیف ا لرحمان اور دیگر محکموں کے افسران نے وفدکا استقبا ل کیا۔دونوں ملکوں کے مابین آج وفد نے صوبہ پنجاب میں پینے کے صاف پانی، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کو مزید بہتر انداز میں ڈھالنے بارے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے۔ اسکی''ISKI'' ترک کمپنی اور واسا کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے۔ترکی کی طرف سیسلامی تا ثیر اور حکومت پنجاب کی طرف سیکر ٹری ہاؤسنگ آغانے دستخط کئے۔دوسرا معاہدہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی اور استنبول پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کے درمیان ہوا۔ جس میں حکومت پنجاب کی طرف سے ا یڈیشنل ڈی جی ناہید گل بلوچ اور ترکی کی طرف سے چیف پارکس اینڈ ہارٹی کلچراستنبول میٹرو پولیٹن میونسپلٹی فاطمہ کہان نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔اس موقع پر تر کی کے صدر کے نمائندہ خصوصی اسماعیل حقی اورترک کونسل جنرل سردار دینیس نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پائیدار دوستی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ہماری بے مثال دوستی مستقبل میں دنیا بھر میں رول ماڈل کے طور پر پہچانی جائے گی۔ دونوں ممالک ہر سطح پر ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوتے رہیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے وفدکا شکریہ کرتے ہوے کہا کہ دونوں ممالک باہمی مشاورت سے عوام کو فراہم کی جانے والی ہر قسم کی سروسز کو احسن طریقہ سے فراہم کرتے رہیں گے۔ ترکی آج دنیا کے ممالک میں ایک اہم مقام رکھتا ہے اور دنیا بھر کی نگاہیں اس کی تیز رفتار پر داد دے رہی ہیں۔ ہم دونوں برادرانہ ممالک ہمیشہ پائیدار دوستی کے رشتوں میں پیوستہ رہیں گے۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجا ب خواجہ احمد حسان نے پنجاب میں ہو رہی رفتار ترقی میں ترکی کیے تعاو ن کو بے حد سراہتے ہوئے بھر پور تعاون پر و فد کو خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں وزیر بلدیات محمد منشاء ا? بٹ اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجا ب خواجہ احمد حسان نے وفد کو تحائف پیش کئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...