گنا خریداری میں تاخیر سے شوگر مافیا کو نوازا جارہا ہے، خاور شاہ
ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما خاور علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو سہولیات کی فراہمی میں مکمل طور(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
پر ناکام ہوگئی ہے۔ گنے کے کاشتکاروں کا کوئی پرسان حال نہیں اس وقت حکومت بھی ن لیگ کی ہے اور شوگر ملیں بھی انہیں کی ہیں اس صورتحال میں حکومت اپنے ہی مقررکردہ نرخ پر عملدرآمد کرانے میں وانستہ چشم پوشی کا مظاہرہ کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا شتکاروں کے استحصال سے نظریں کیوں چرارہے ہیں گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں نہیں کی جارہیں ملوں کے باہر گنے کی ٹرالیوں کی لائنیں لگی ہیں اور دانستہ کئی کئی روز تاخیر سے خریداری سے شوگر مافیا کو فائدہ اور کاشتکار کو دانستہ نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ شورکوٹ میں میاں برادران کی ایک مل نے لاکھوں روپے ادا کرنے ہیں لیکن کاشتکاروں کو عدم ادائیگی سے خوار کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اور بے نظیر بھٹو کے مابین این آر او کا آغاز ہوا تھا جس میں بینظیر کو احساس ہوا کہ ان آر او نواز شریف سے کرنا چاہیے تھا۔ اب نواز شریف خداجانے کس کے ساتھ این آر او کرنا چاہتے ہیں این آر او در حقیقت عوام کے ساتھ نا انصافی ہے جس نے بھی کرپشن یا دیگر جرائم کیے ہیں اسے سزا ملنی چاہیے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی حکومت میں بھی بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو گرفت میں نہیں لاسکی جہانگیر ترین نے درست اور بروقت فیصلہ کیا ہے۔ لودھراں میں انہوں نے بہت کام کیا ہے آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی رہ پر گامزن کرے گی۔