پنجاب بار کونسل کیجانب سے وکالت کے لائسنس کیلئے ہائیکورٹ بار ہال میں انٹری ٹیسٹ ،39امیدوار شریک ہوئے
ملتان ( خبر نگار خصوصی) پنجاب بار کونسل کی جانب سے وکالت کے لائسنس کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیاانٹری (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
ٹیسٹ گز شتہ روز ہا ئیکورٹ بار ہال میں منعقد ہوا جس میں ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں کے 39 امیدوار شریک ہوئے انٹری ٹیسٹ کمیٹی کے چیئرمین ممبر پنجاب بار جعفر طیار بخاری جبکہ ممبران پنجاب بار ندیم تارڑ اور عارف کمال نون تھے جبکہ ہائیکورٹ بار کے عہدیداران کمیٹی میں بھی شامل تھے جنہوں نے وکالت کے شعبے میں آنے والے نئے وکلاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔