گنجان آباد علاقوں میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس تحفے سے کم نہیں، رضوان نصیر

گنجان آباد علاقوں میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس تحفے سے کم نہیں، رضوان نصیر

  



ملتان(کرائم رپورٹر)بانی ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ڈاکٹررضوان نصیرنے ملتان کا دورہ کیا ۔سال ء2017کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے ملتان کی ریسکیوانتظامیہ سے میٹنگ بھی کی۔پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے نئی شروع کی جانے والی پیشنٹ ٹرانسفسر(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

سروس اور موٹربائیک ایمبولینس سروس کا بھی خصوصی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹرکلیم اﷲ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قصورمیں پیش آنے والے ایک انتہائی دردناک واقعہ کے بعدمحکمہ صحت کی تمام ایمبولینسزکوریسکیوکے حوالے کرکے فروری2017میں شروع کی جانے والی پیشنٹ ٹرانسفسرسروس سے ضلع ملتان کے ہسپتالوں میں8731اوردیگراضلاع کے بڑے ہسپتالوں میں376مریض شہریوں کودوسرے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی اور انہوں نے یہ کہا کہ تنگ گلیوں‘ گنجان آباد علاقوں جہاں پرایمبولینس کا پہنچنا ناممکن تھاوہاں لوگوں کو فوری سہولت کیلئے موٹربائیک ایمبولینس سروس سے شہریوں کوبروقت سہولت میسرآئی ہے اور اس وقت تک اس موٹربائیک ایمبولینس کے ذریعے3734ایمرجنسیزپر3.5منٹ کے اوسط ٹائم میں ریسپانس کیا گیا جس سے ریسکیو1122کے ریسپانس ٹائم میں پہلے سے بہتری آئی ہے۔ دریں اثنائپنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ملتان نے 2017میں 45442ایمرجنسیزپرریسپانس کرکے 49346متاثرین کو ریسکیوکیا۔ریسکیو1122ملتان نے فائرایمرجنسیزکے لیے اوسط ریسپانس ٹائم7منٹ جبکہ دوسری ایمرجنسیزکے لیے 6.05منٹ اپنا اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقراررکھاہے۔ ریسکیو1122ملتان نے16497ٹریفک حادثات‘947آگ لگنے کے واقعات ‘41عمارتوں کے گرنے کے واقعات‘28پانی میں ڈوب جانے کی ایمرجنسیز‘07 سلنڈر بلاسٹ اور23815میڈیکل ایمرجنسیز جن میں دل کا دورہ‘ سانس کے مریض‘گانئی وغیرہ کے مریض شامل ہیں کو ریلیف فراہم کیا ان تمام49346متاثرین میں سے 34524کوہسپتال میں منتقل کیااور 13300کوموقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔جبکہ تمام مختلف ایمرجنسیزمیں1522متاثرین جانبرنہ ہوسکے اورموقع پرہلاک ہوگئے۔ جبکہ آگ لگنے کے 947واقعات میں 549کمرشل ایریا یا عمارتوں جبکہ311رہائشی ایریا میں پیش آئے۔آگ لگنے کے ان تمام واقعات میں74متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا۔11کو موقع پرطبی امداداورجبکہ08موقع پر ہلاک پائے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...