بین الاقوامی کرکٹر اسماویہ اقبال کھوکھر پیا سدھار گئیں، ولیمہ آج

بین الاقوامی کرکٹر اسماویہ اقبال کھوکھر پیا سدھار گئیں، ولیمہ آج

  



ملتان (خصوصی رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹر اسماویہ اقبال کھوکھر پیا گھر سدھار گئیں۔اسماویہ اقبال کھوکھر کی شادی گزشتہ روز انجام پائی جبکہ ولیمہ کی تقریب آج ہوگی۔شادی کی تقریب میں قومی وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر سمیت انٹرنیشنل کرکٹرز ندا ڈار ،بسمہ معروف ،سنعیہ خان ،کائنات امتیاز ،سدرہ نواز،سکھاں فیض اور ریجنل کرکٹرز عائشہ انساد ،حنا انساد نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر قومی ٹیم کی سابقہ کپتان ثناء میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

ہوئے کہا کہ اسماویہ اقبال بہترین کرکٹرز کے ساتھ بہترین دوست بھی ہیں۔ان کی شادی کی بہت خوشی ہے۔شادی کی تیاریوں کیلئے خوصی شاپنگ کی ہے۔ڈریس بھی اسماویہ اقبال کی مشاورت سے تیار کیا جبکہ ندا ڈار کے ساتھ ملکر خصوصی گیت بھی تیار کئے۔شادی کو خوب انجوائے کیا۔کرکٹ ایونٹس کے باعث گھر کو کم وقت دے پائے لیکن جب خوشی کے لمحات آتے ہیں تو خوب ہلہ گلہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسماویہ اقبال کرکٹر کے ساتھ بہترین انسان بھی ہیں اور کم وقت میں سسرال کے دل جیت لیں گی وہ دعا گو ہیں اسماویہ کی نئی زندگی کرکٹ کی طرح روشن اور شاندار ہو۔قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ اسماویہ اقبال کی نئی زندگی کے لیے دعا گو ہیں اس کی سب سے بڑی خوش نصیبی یہ ہے کہ اسکا جیون ساتھی بھی کرکٹر ہے دونوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی ہوگی،دونوں ایک دوسرے کو احسن طریقے سے سپورٹ بھی کرسکیں گے،شادی میں سابقہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی،ایم این اے عبدالغفار ڈوگر ،پی ٹی آئی رہنما سلیمان نعیم بھی شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...