نیوائیر نائٹ، سکیورٹی انتظامات مکمل، انسداد ون ویلنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل

نیوائیر نائٹ، سکیورٹی انتظامات مکمل، انسداد ون ویلنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل

  



ملتان(کرائم رپورٹر)ملتان پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے حوالہ سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جس کی نگرانی سٹی پولیس آفیسر ملتان سرفراز احمد فلکی خود کریں گے اور نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پر شہر بھر کے اہم مقامات اور شاہراہوں کا دورہ کریں گے ۔اس موقع پر شہر بھر میں اہم مقامات پر(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

04 ایس پیز، 11 ڈی ایس پیز، 12 انسپکٹرز، 140 اپر سب آرڈنیٹس، 742 کنسٹیبل سمیت کل 909 پولیس افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جبکہ 16 ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔ جن کی معاونت تھانوں کی موبائلز اور محافظ سکواڈ کے 38 جوان کریں گے۔نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پرپولیس لائن ملتان میں 05ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی ۔جن کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی طور پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔جن کے انچارج کم از کم ڈی ایس پی عہدے کے افسر ان ہو ں گے ۔ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں ون ویلنگ کے خلاف مؤثر کاروائیاں کریں گی ۔علاوہ ازیں پولیس شراب فروشوں کے خلا ف بھی مؤثر کاروائیاں کر رہی ہے۔مزید برآں سٹی ٹریفک پولیس کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ نیو ائیر نائٹ کے موقعہ پر الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف فوری طور کاروائی عمل میں لائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...