گھریلو ناچاقی، شوہرنے مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھلا کر بیوی مارڈالی

گھریلو ناچاقی، شوہرنے مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھلا کر بیوی مارڈالی

  



رحیم یارخان(بیورونیوز)گھریلو ناچاقی پر ملزم شوہرنے بھائی اور والدسے ہم صلح ہوکر بیوی کوکھانے میں زہریلی چیز دے کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی‘ والد کاالزام‘ بیوی نے ناراضگی پر کالاپتھر پانی میں گھول کر پی لیاتھا‘ شوہر‘ (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

پولیس تھانہ آب حیات نے والد کی رپورٹ پر داماد سمیت تین ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیا۔داماد سمیت دو ملزمان گرفتار‘ تفصیل کے مطابق نیوساندہ کالونی تحصیل میلسی ضلع وہاڑی کے رہائشی منظور احمد نے پولیس کو اپنی شکایت میں بیان کیا کہ 20روز قبل اس کاداماد ملزم عبدالروف اس کی بیٹی 24سالہ یاسمین بی بی کو گھریلو ناچاقی کے باعث اس کے پاس میکے چھوڑ کر چلا گیا اور بعد ازاں چند روز بعد منت سماجت کرکے اسے اپنے گھرچک82 پی ہمراہ لے گیا ۔داماد ملزم عبدالروف نے بھائی حافظ فاروق اور والد عبدالغفور سے ہم صلح ہوکر اس کی 24سالہ بیٹی جوکہ چار بچوں کی ماں تھی اسے کھانے میں زہریلی چیز دے دی اور قتل کردیا اوریاسمین بی بی کو شوہر سے ناراضگی پر کالاپتھر پی کر خودکشی ظاہر کردی۔والد منظور حسین کی رپورٹ پر پولیس تھانہ آب حیات نے داماد ملزم عبدالروف‘ دیور حافظ فاروق اور سسر عبدالغفور کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرلیااور فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالروف اور حافظ فاروق کو گرفتارکرکے حوالات منتقل کردیا۔ کارروائی شروع۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...