شعبہ فاصلاتی نظام تعلیم زکریا یونیورسٹی ، آخری سیشن کے اختتام پر کرپشن عروج پر

شعبہ فاصلاتی نظام تعلیم زکریا یونیورسٹی ، آخری سیشن کے اختتام پر کرپشن عروج ...

  



ملتان (جنرل رپورٹر )شعبہ فاصلاتی نظام تعلیم بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آخری سیشن کے اختتام پر کرپشن عروج پر پہنچ گئی ۔انچارج امتحانی سنٹر طلبا کو لوٹنے میں مصروف,ایم اے ماس کمیونی کیشن سیشن2014-16 کا رزلٹ روک لیا گیا۔مختلف مضامین میں فیل طلبا و(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

طالبات سے رابطہ کر کے 50000روپے کے عوض فیل مضمون میں 2 سی جی پی سے پاس کرنے کی آفرکرائی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق شعبہ فاصلاتی نظام تعلیم بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں 2014-16 آخری سیشن تھا‘اس کے بعد داخلے نہیں کئے گئے جس کا صحیح فائدہ انچارج امتحانی سینٹر اٹھارہا ہے ۔فیل طلبا و طالبات کو مبینہ طور پر یہ کہہ کر بلیک میل کیا جا رہا ہے کہ اگر اب پاس نا ہو سکے تو ڈگری نہیں لے سکو گے کیونکہ اس کے بعد کوئی کلاس نہیں ہوگی۔سمر کیمپ کے لئے بھاری فیس بھرنی پڑے گی جس کی وجہ سے 2 ماہ سے رزلٹ روک گیاہے ۔پاس طلباء کا مستقبل داؤ پر ہے ۔حکومت نے ملازمت سے پابندی اٹھا لی ہے اور آئے روز آسامیوں کے اشتہار آرہے ہیں لیکن پاس طلبا درخواست نہیں دے سکتے ۔رزلٹ کے بعد ابھی کمپری ہینسو امتحان بھی ہونا ہے۔ طلباء نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر