رزلٹ خراب ہونیکا خدشہ، سرکاری سکولوں نے سینکڑوں طلبہ کے داخلے روک دیئے

رزلٹ خراب ہونیکا خدشہ، سرکاری سکولوں نے سینکڑوں طلبہ کے داخلے روک دیئے

  



ملتان( جنرل رپورٹر ) سرکاری سکولوں نے اچھی کارکردگی کے لئے سینکڑوں طلبہ وطالبات کے بورڈ امتحانات کے لئے داخلے روک دیئے ہیں۔جس پر والدین اور طلبہ وطالبات سراپا احتجاج بن گئے ہیں ۔سرکاری سکولوِ کی طرفسے ریگولر طلبہ کو اس لئے داخلوں سے روکا گیا ہے تاکہ سکول(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

کا رزلٹ خراب نہ ہو اور سربراہان و اساتذہ کے خلاف محکمہ تعلیم حکام ناقص رزلٹ کا کہ کر کاروائیاں نہ کر سکے۔اس لیے رزلٹ خراب دینے والے طلبہ کے داخلے پرائیویٹ بھیج دیئے گئے ہیں۔حالانکہ محکمہ تعلیم کی طرف سے ریگولر طلبہ کو پرائیویٹ کرنے پر پابندی عائد ہے مگر سرکاری سکولز سربراہان نے کسی پابندی کی پرواہ نہیں کی ہے۔محکمہ تعلیم کے ذمہ داران نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت ناقص کارکردگی پر سکولوں کے سربراہان اور متعلقہ مضامین کے اساتذہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انکی سالانہ ترقی روک اور سروس ضبط کر لیتی ہے۔اس لئے کمزور طلبہ وطالبات کو سکولز سے فارغ کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ پرائیویٹ ہونے والے طلبہ وطالبات کو سائنس گروپ کے پریکٹیکل کے لئیے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...