2017ء، ملتان ڈویژن کے 8ریلوے تھانوں میں 223مقدمات کا اندارج کیا گیا

2017ء، ملتان ڈویژن کے 8ریلوے تھانوں میں 223مقدمات کا اندارج کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) ملتان ڈویژن کے 8ریلوے تھانوں میں سال 2017میں 223مقدمات کا اندراج کیا گیا میں جن میں چوری ، اٹھائی گیر ، جیب تراشی ، اور ٹرین کو ہونے والے حاد ثات کے مقدمات شامل ہیں ا مقدمات میں شامل تفتیش کئی ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے گرفتار(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کیا جا چکا ہے جبکہ کئی ملزمان تاحال فرار ہیں ریلوے پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملتان ڈویژن کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ملزمان کی تصاویر والے پینا فلیکس آویزاں کر دےئے ہیں تفصیل کے مطابق ریلوے پولیس ملتان ڈویژن کی حدود میں موجود 8تھانوں جن میں ریلوے تھانہ ملتان ، ریلوے تھانہ ، خانیوال ، ریلوے تھانہ ساہیوال ، ریلوے تھانہ سمہ سٹہ ، ریلوے تھانہ خان پور ، ریلوے تھانہ بھکر ، ریلوے تھانہ ڈی جی خان ، ریلوے تھانہ بہاولنگر شامل ہیں ان تھانوں میں جنوری 2017سے لیکرن 30دسمبر2017تک 223مقدمات کا اندراج ہو ا جس میں رہزنی ، چوری ، اٹھائی گیر ی، جیب تراشی ، ریلوے میٹریل کی چوری ، سائیکل چوری ، سمیت ملتان ڈویژن میں ہونے والے ٹرین حادثات کے مقدمات شامل ہے بتایا جاتا ہے ریلوے پولیس حکام نے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں چوری یا اٹھائی گیری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے وسیع پیمانے پرآپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے ہیں ریلوے پولیس ملتان ڈویژن کے ایس ایس پی سید حسن رضا نے ٹرینوں میں وارداتیں کرنے والے گروہ کے اراکین کی تصاویریں ملتان ڈویژن کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر آویزاں کر دی ہیں ان ملزمان میں میاں خان اوکاڑہ ، عدیل انور رحیم یارخان ، ارشاد اوکاڑہ ، نعمان جٹ لیہ ، ناصر عرف بگاہ اوکاڑی ، عبد الرزاق گھوٹکی ، شامل ہیں۔