روجھان، دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، خاتون زخمی

روجھان، دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، خاتون زخمی

  



روجھان (نمائندہ پاکستان )دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق خاتون زخمی کئی سال سے جھلن برداری میں تنازعہ اب تک دس افراد قتل ہوچکے ہیں تفصیل کے مطابق جھلن برداری کے جام جمشیداور سالے محمد میں عرصہ دراز سے تنازعہ چل رہے تھا جس پر دونوں فریق ایک دوسرے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کے جان کے دشمن بنے ہوئے تھے دونوں فریق میں پہلے بھی وقتا فوقتا تقریبا دس قتل ہوچکے ہیں مگر دونوں فریقن کی دشمنی کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی تاہم جمشید گروپ کا جام سونا اپنی بھابی (و) کے ساتھ گھر جارہا تھا کہ سالے محمد دیگر چار افراد کے ہمراہ راستے میں پہنچ گیا اور جام سونا پر برسٹ کھول دیا جبکہ اس دوران اسکی بھابی (و)بھی زخمی ہوگئی اطلاع ملنے پر ریسکیو انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو ۱۱۲۲ کی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور زخمی خاتون کو طبی امداد دی اور جام سونا کی لاش اور زخمی خاتون کو شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان پہنچایا۔

دیرینہ دشمنی، قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...