کم قیمت، زائد کٹوتی، دلبرداشتہ کاشتکار نے 10ایکڑ کماد کو آگ لگادی

کم قیمت، زائد کٹوتی، دلبرداشتہ کاشتکار نے 10ایکڑ کماد کو آگ لگادی

  



جتوئی (نامہ نگار) حکومتی غلط پالیسیوں سے نالاں کاشتکار نے اپنے کھڑے کماد کو اپنے ہاتھوں سے آگ لگادی، تفصیل کے مطابق رام پور دوئم کے رہائشی لیاقت علی نے گنے کی کم قیمت، زائد کٹوتیوں اور اس کے حوالے سے کاشتکاروں کو ملنے والی ذلت و خواری سے دلبرداشتہ ہو کر گزشتہ روز اپنے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

10ایکڑ کھڑے کماد کو اپنے ہی ہاتھوں آگ لگادی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت علی نے کہا کہ حکومتی ناقص پالیسیوں نے کاشتکاروں کو زندہ دوگور کردیا ہے۔ ان حالات میں آئندہ کون کماد کاشت کرے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...