خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 4ملزموں کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت پوسٹمارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے

خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 4ملزموں کی پولیس مقابلہ میں ہلاکت پوسٹمارٹم کے ...

  



ملتان(کرائم رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے چار ملزمان کی پولیس(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

مقابلہ میں ہلاکت، چاروں کی ؛لاشوں کا پوسٹ مارٹم نشتر ہسپتال میں میڈیکل بورڈ نے کیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں معلوم ہوا ہے کہ اجمل، اور عبدالمالک کا تعلق، سردار پور کبیر والا سے جبکہ قمر عرف گودا کا کوٹ ادو سے اور اشرف، ملتان پبلک سکول کے نزدیک درانہ لنگانہ کا رہائشی تھا جو کار سنیچر مظہر عرف مظہری ہانسلا کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے ورثاء صبح سویرے لاشیں لینے نشتر ہسپتال پہنچ گئے جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ان کے حوالے کر دی گئیں، جہاں انہوں نے کوئی احتجاج کئیے بغیر لاشیں وصول کیں اور اپنے اپنے علاقے روانہ ہو گئے دوسری جانب پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر