سال 2017کے دوران نشتر ایمرجنسی میں 4لاکھ 25ہزار 377مریض لائے گئے

سال 2017کے دوران نشتر ایمرجنسی میں 4لاکھ 25ہزار 377مریض لائے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں سال 2017کے دوران عبوری اعداد و شمار کے مطابق 4لاکھ 25ہزار 377مریض لائے گئے۔ جس میں سے 3لاکھ 24ہزار 549مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ 9859مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سالانہ عبوری رپورٹ کے (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

مطابق ایمرجنسی وارڈ میں6751مریضوں کے آپریشن کیے گئے۔ جس میں سے 3205پیچیدہ اور 3541معمولی نوعیت تھے۔ 22012مریضوں کے الٹرا ساؤنڈ ، 1لاکھ 79ہزار 10۔ مریضوں کے ایکسرے کی سہولت فراہم کی گئی۔ 947مریضوں کی ای سی جی ، 35ہزار 504مریضوں کی مرہم پٹی، 1لاکھ 34ہزار 592کے لیبارٹری ٹسٹ 8408سی ٹی سکین کیے گئے ۔ جس میں 817مریضوں کے سی ٹی سکین مفت کیے گئے۔ 4429مریضوں کو مفت ویکسین لگائی گئی۔