سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کے نجی کلینک میں نوجوان زائد المیعاد ٹیکہ لگنے سے جاں بحق

سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر کے نجی کلینک میں نوجوان زائد المیعاد ٹیکہ لگنے سے جاں ...

  



بہاولپور، خانقاہ شریف(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈاکٹرنے نجی کلینک پرنوجوان کوزائد المعیاد انجکشن لگادیا چند ہی لمحوں میں نوجوان جان کی باز ہارگیا۔ تفصیل کے مطابق بہاولپورکے رہائشی محمدحامد عباسی کی دوروز قبل شادی ہوئی تھی بخارکی حالت میں حامد عباسی ملتانی گیٹ کے قریب ڈاکٹرکے نجی کلینک پردوائی لینے گیاتوڈاکٹر ساجد نے مبینہ طورپر حامدعباسی کوزائد(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

المعیاد انجکشن لگادیاجس کے بعداس کی حالت غیرہوگئی مریض کو فوری طورپر بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایاگیالیکن اس دوران وہ اپنی جان کی بازی ہارچکا تھاجس کے بعد متوفی حامد عباسی کے لواحقین نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹرکوایک کمرے میں بندکردیا پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی انہوں نے مذاکرات کے بعدڈاکٹرکوگرفتار کرکے حوالات میں بندکردیااوراس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...