ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، مرمت کے نام پر کروڑوں خرچ کے باوجود 40فیصد مشینری ناکارہ
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مشینری کی مرمت کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجو د بھی 40(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
فیصد مشینری ناکارہ ،نئے قائمقام ایم ڈی کے ورکشاپ کے دورہ پر بڑے پیمانے پرہونے والی کرپشن کا پول کھل گیا 50فیصد ہتھ ریڑھیوں ،کنٹینرز کی خرابی کا انکشاف نئی انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی بیشتر مشینری بھی معمولی خرابی کے باعث گراؤنڈ کردی گئی شہر بھر میں صفائی آپریشن شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اس ضمن میں ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں تاریخی فراڈ کے ثبوت منظر عام پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔کمپنی کے نئے قائمقام ایم ڈی انوارلحق نے گزشتہ روز مشینری ورکشاپ کا دورہ کیا تو ورکشاپ میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 50فیصد کنٹینرز اور ہتھ ریڑھیاں ناکارہ پائی گئی جبکہ 40فیصد مشینری جن میں ٹریکٹر ٹرالیاں لوڈر ،ڈمپر ،فرنٹ بلیڈ ودیگر بھی معمولی خرابی کے باعث گراؤنڈکھڑے تھے ۔تحقیقات پر معلوم ہوا کہ مذکورہ مشینری کی مرمت پر لاکھوں روپے کے فنڈز خرچ کئے جاچکے ہیں مگر مشینری بدستوری ناکارہ ہے جس کے باعث نئی انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے اس موقع پر قائمقام ایم ڈی انوارلحق نے ورکشاپ عملہ کی سرزنش کرتے ہوئے انھیں فوری طور پرمعمولی خراب مشینری ٹھیک کرکے کام پر لگانے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ دوسری جانب مذکورہ مشینری کے خراب ہونے سے شہر بھر میں صفائی آپریشن شدید متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے ۔