ٹریفک حادثات، 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق، نوجوان نے خودکشی کر لی

ٹریفک حادثات، 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق، نوجوان نے خودکشی کر لی

  



کبیر والا، بٹہ کوٹ، جودھ پور، نواں شہر، بارہ میل ، چشتیاں ، رحیم یار خان (نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2حقیقی بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کرلی ۔ اس سلسلے میں کبیرو الا ، بٹہ کوٹ ، جودھ پور نواں شہر اور بارہ میل سے نامہ(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

نگار، نمائندہ پاکستان، سپیشل رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز جھنگ کے رہا ئشی چوہدری محمد صدیق کے دو بیٹے ساٹھ سالہ فاروق احمد اور طارق کار نمبر 8352/LEپر سوار جھنگ سے ملتان آرہے تھے کہ مست پور کے نزدیک انکی کار سامنے سے آنے والی تیز رفتار مسافر بردارمزدا بس نمبر 1313/KWJسے ٹکرا گئی حا دثہ میں دو نوں بھائی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ انکے ساتھ دیگر سوار زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت کےء پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر یا گیا ہے اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچتے امدادی کاروائی شروع کر دی جب کہ با رہ پو لیس نے بھی گاڑیا قبضہ میں لیتے کاروائی شروع کر دی ہے ۔ چشتیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق چشتیاں تا حاصلپور روڈ بخشن خان کے قریب دھند کے باعث ایک کاراور ٹریکٹر ٹرالی جو اینٹوں سے لوڈتھی کی ٹکر کے نتیجہ میں کار سوار محمد منیر ، نسرین بی بی ، ریحان ، آفاق ، دعا فاطمہ ، محمد شاہد شدید زخمی ہو گئے ۔ جن کو سول ہسپتال پہنچا یا گیا ۔جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ۔ محمد شاہد مستری سکنہ چک نمبر 126مراد جاں بحق ہو گیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق کار ڈرائیور اورٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا ہے ۔ کیونکہ ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے رفلیکٹر نہ ہونے اور کار تیز رفتار ہونے کی بناء پر کار ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے سے ٹکرا گئی ۔ جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ جبکہ کار ڈرائیور محمد اشتیاق سکنہ چک نمبر188گڑھا موڑ فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔ بخشن خان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ روپورٹر کے مطابق گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر 16سالہ نوجوان نے گندم میں رکنھے والی زہریلیاں گولیاں کھاکر خودکشی کرلی جبکہ تین خواتین سمیت چار افراد کااقدام خودکشی‘ تفصیل کے مطابق خان بیلہ کارہائشی16سالہ نوجوان محمد ذکریا نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں‘ حالت تشویشناک ہونے پر ورثاء نے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا جہاں چند لمحے طبی امداد کے باوجود نوجوان محمد ذکریاجسم میں زہر پھیل جانے کے باعث جانبر نہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے چار افراد جن میں کینال کالونی کی رہائشی18سالہ رمشاء مائی‘ تھلی چوک کی18سالہ شمیاں مائی‘ حبیب کالونی کی25سالہ رشیدہ بی بی اور داعووالا کا رہائشی18سالہ رفیق احمد شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...