میپکو ملتان سرکل کے 5ڈویژنوں میں 20کروڑ سے زائد یونٹس بجلی چوری کی نذر

میپکو ملتان سرکل کے 5ڈویژنوں میں 20کروڑ سے زائد یونٹس بجلی چوری کی نذر

  



ملتان (نیوز رپورٹر) رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی پانچ ماہ میں میپکو ملتان سرکل کے پانچ ڈویژنوں میں 20کروڑ 98لاکھ 40ہزار یونٹس کی بجلی چوری ہوئی جولائی ، نومبر 2017ء میں سب سے زیادہ بجلی میپکو شجاع آباد ڈویژں(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

میں 4کروڑ 68لاکھ 60ہزار یونٹس کی بجلی چوری اور نقصانات کی نذر ہوئی جولائی ، نومبر 2016ء میں ایک کروڑ 92لاکھ 20ہزار یونٹس بجلی چوری ہوئی تھی۔ جولائی، نومبر 2017میں میپکو کینٹ ڈویژن ملتان میں 2کروڑ 40لاکھ 70ہزار یونٹس بجلی چوری ہوئی میپکو ممتاز آباد ڈویژن میں تین کروڑ 97لاکھ 40ہزار یونٹس بجلی چوری ہوئی۔ جس سے لائن لاسز میں 1.66فیصد اضافہ ہوا میپکو سٹی ڈویژن میں 2کروڑ 24 لاکھ 40ہزار یونٹس بجلی چوری ہوئی اور لائن سسز 1.74فیصد ہوا شجاع آباد ڈویژن میں لائن لاسز1.96فیصد رہا میپکو موسیٰ پاک ڈویژن میں چار کروڑ 11لاکھ 80ہزار یونٹس بجلی چوری ہوئی میپکو شاہ رکن عالم ڈویژن میں تین کروڑ 55لاکھ 50ہزار یونٹس بجلی چوری ہوئی لائن لاسسز 0.22فیصد بڑھ گیا۔ میپکو کو سرکل کے چھ ڈویژنوں سے بجلی چوری ااور لائن لاسسز کے باعث کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

علی چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر