مراد علی شاہ نے شہر قائد کے باسیوں کو نیو ایئر نائٹ منانے کیلئے سی ویو جانے کی اجازت دے دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر قائد کے باسیوں کو نیو ایئر نائٹ منانے کیلئے سی ویو جانے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوان سمجھدار ہیں اور ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے انہیں یا دوسروں کو تکلیف ہو اس لیے فوری طور پر سی ویو کے راستے میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹادی جائیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کادورہ کیا اور شہرمیں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا ، وزیر بلدیات جام خان شورو بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے سی ویو سے رکاوٹیں ہٹانے کے ڈی آئی جی ساو¿تھ کو احکامات جاری کیے اور کہا کہ شہریوں کو سال نو پر سی ویو جانے سے نہ روکا جائے ، کراچی کے شہری ذمے دار ہیں مسائل پیدانہیں کریں گے۔
Sindh CM Murad Ali Shah visits under construction Garden Road- Karachi Package phase-II pic.twitter.com/0y6dV4Qe0w
— Rasheed Channa (@RasheedChanna1) December 31, 2017
Sindh CM Murad Ali Shah during his visit to City directs Commissioner Karachi to remove vehicles of Showrooms parked on footpaths at Khalid Bin Walid Road. pic.twitter.com/rBuQsH17W5
— Rasheed Channa (@RasheedChanna1) December 31, 2017