سندھ میں گنے کے بحران کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے،مراد علی شاہ

سندھ میں گنے کے بحران کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے،مراد علی شاہ
سندھ میں گنے کے بحران کی ذمہ دار وفاقی اور پنجاب حکومت ہے،مراد علی شاہ

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گنے کے بحران کی ذمہ داروفاقی اورپنجاب حکومت ہے، انہوں نے الزام عائد کرتا ہوئے کہا کہ پنجاب سے100روپے من گناسندھ کی شوگرملوں کوفراہم کیاجارہاہے،جب پنجاب سے سستاگناملے گاتوسندھ کے کاشتکاروں کامہنگا گناشوگر ملیں کیوں خریدیں گی؟۔

مراد علی شاہ نے شہر قائد کے باسیوں کو نیو ایئر نائٹ منانے کیلئے سی ویو جانے کی اجازت دے دی

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے شوگرملوں کوتاحال سبسڈی دینے کااعلان نہیں کیا،پنجاب نے180روپے اورہم نے182روپے ریٹ مقررکیا،ہم نے پنجاب سے گنے کاریٹ 2روپے زیادہ مقررکیاتاکہ کاشتکاروں کوفائدہ ہو۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ سال نو پر ہوائی فائرنگ کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلا ف کارروائی ہو گی،انہوں نے کہا کہ شہری سال نوپردوسروں کی خوشی کابھی خیال ضروررکھیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی