نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے پہاڑوں پے جا کر ایسا کام کردیا کہ آ پ بھی انہیں داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے پہاڑوں پے جا کر ایسا کام کردیا کہ آ پ ...
 نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز نے پہاڑوں پے جا کر ایسا کام کردیا کہ آ پ بھی انہیں داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےنیوزی لینڈ پہنچ کر پہاڑوں پر ٹیم بلڈنگ واک کی جس کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرنا تھا۔نیوزی لینڈ میں شاہینوں نے سیر سپاٹے، تاریخی مقامات کے دورے بھی کیے.5 ایک روزہ میچزکی سیریز کا پہلے میچ 6جنوری کوہو گا ۔سیریز کی تیاریوں سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روزنیلسن شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور ٹیم بلڈنگ واک میں بھی حصہ لیا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت تمام دوسرے کوچزبھی ہمراہ تھے، اس موقع پر کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، محمد حفیظ سمیت تمام کھلاڑی خوش دکھائی دیے اور انہوں نے تاریخی مقامات کی جی بھر کے سیرکرنے کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریزکی تیاریوں کے لیے پاکستانی ٹیم آج سے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کرے گی۔ ابتدائی مرحلے میں پلیئرز کو مخصوص جسمانی وزرشیں کروانے کے بعد فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس بھی کرائی جائیگی۔

لائیو چینلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

کھیل -