’’دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کرنیوالے دو ملزم دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لے جارہے تھے کہ حملہ ہوگیا اور پھر۔ ۔۔ ‘‘پولیس حراست میں قتل

’’دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کرنیوالے دو ملزم دیگر ساتھیوں کی نشاندہی ...
’’دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کرنیوالے دو ملزم دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کیلئے لے جارہے تھے کہ حملہ ہوگیا اور پھر۔ ۔۔ ‘‘پولیس حراست میں قتل

  



ملتان (ویب ڈیسک)  تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے چار ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دوروز قبل ملتان کے علاقے سیتل ماڑی کی حدود میں متیتل روڈ پرذوالفقارنامی شہری کے گھر میں گھس کراس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان اجمل اور اشرف کو گرفتارکرلیاگیا تھا۔ پولیس دونوں ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لئے لے کر جارہی تھی کہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی اور پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کردی۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

پولیس نے بھی ملزمان پرجوابی فائرنگ کی ملزموں کی فائرنگ سے پولیس کی تحویل میں موجود ان کے اپنےدو ساتھی اجمل اور اشرف ہلاک ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں دونامعلوم حملہ آور بھی مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت عبدالمالک عرف مالکی اورقمرعرف گودا کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل 5مسلح ڈاکو ذوالفقار کے گھر میں داخل ہوئے تھے جب کہ ایک ملزم گھر کے باہر موجود رہا، گھر میں داخل ہونے والے پانچ میں سے چار ملزمان نے ذوالفقار کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جو کہ مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گئے ہیں پولیس کی جانب سے تین فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /ملتان


loading...