ایران میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر , پکڑ دھکڑ، احتجاج شدت اختیار کرگیا

ایران میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر , پکڑ دھکڑ، احتجاج شدت اختیار ...
ایران میں مہنگائی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر , پکڑ دھکڑ، احتجاج شدت اختیار کرگیا

  



تہران (ویب ڈیسک) ایران میں مہنگائی کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شدت آگئی ہے جب کہ احتجاج پر قابو پانے کے لیے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں ایک ہی ہفتے میں انڈوں کی قیمتیں دو گنا ہونے اور ایرانی صدر کی جانب سے آئندہ بجٹ میں دیگر ممالک جانے والے اپنے مسافروں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔ مظاہرے اس وقت پرتشدد ہوگئے جب پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لئے آنسو گیس اور واٹرگنز کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران 52 افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کے علاقے لورستان میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین قابو نہ آئے تو پولیس کو فائرنگ کرنا پڑی جس کے نتیجے میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

شہریوں کی گرفتاریوں کے بعد مظاہروں کا دائرہ کار بڑھ کر حکومت مخالف احتجاج تک پھیل گیا ہے، مظاہرین سیاسی قیدیوں کی رہائی اور پولیس کی جانب سے تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...