”تمہارا بیٹا ہماری بیٹی کو لے کر بھاگ گیا ہے اس لیے اب ہم ۔۔۔‘ ‘ پسند کی شادی کرنے پر لڑکی والوں نے لڑکے کی ماں کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا، 5 لوگوں نے مل کر ایسا کام کردیا کہ شیطان بھی شرم سے منہ چھپانے لگا

”تمہارا بیٹا ہماری بیٹی کو لے کر بھاگ گیا ہے اس لیے اب ہم ۔۔۔‘ ‘ پسند کی شادی ...
”تمہارا بیٹا ہماری بیٹی کو لے کر بھاگ گیا ہے اس لیے اب ہم ۔۔۔‘ ‘ پسند کی شادی کرنے پر لڑکی والوں نے لڑکے کی ماں کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا، 5 لوگوں نے مل کر ایسا کام کردیا کہ شیطان بھی شرم سے منہ چھپانے لگا

  



الہ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں بیٹے کے پسند کی شادی کرنے پر ماں کو انتہائی شرمناک سزا دے دی گئی ، لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کی ماں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے ضلع شاملی کے گاﺅں نوجال میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کا 26 سالہ نوجوان غازی آباد میں زیر تعلیم تھا کہ اسے 24 سالہ لڑکی سے پیار ہوگیا۔لڑکا جو کہ غازی آباد کے گاﺅں بھوپورہ کا رہائشی تھا 20 نومبر کو لڑکی کو لے کر گھر سے بھاگ گیا۔ لڑکی کے اہل خانہ بدلہ لینے کیلئے لڑکے کے بھائی، 40 سال سے زائد عمر کی والدہ، باپ اور بہنوئی کو 19 دسمبر کو اغوا کرکے اپنے گاﺅں میں لے آئے اورایک گھر میں قید کردیا۔

آدمی کی موت، گھر والوں نے اپنے ہاتھوں سے اس کی لاش جلادی، پھر 7 ماہ بعد گھر کی گھنٹی بجی، دروازہ کھولا تو وہی آدمی سامنے کھڑا تھا، یہ کیسے ہوگیا اور اتنا عرصہ کہاں تھا؟ سچ بتایا تو ہر کسی کی جیسے جان ہی نکال دی

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی والوں نے لڑکے کے اہل خانہ کو اغوا کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا جبکہ 25 دسمبر کو لڑکے کی والدہ کو اجتماعی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے ابتدائی طور پر لڑکی کے اہل خانہ کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا تاہم جب تحقیقات کی گئیں تو اجتماعی زیادتی کا معاملہ بھی سامنے آیا جس کے بعد ملزمان کے خلاف گینگ ریپ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے مقدمے میں لڑکی کے والد ، 2 بھائیوں اور گاﺅں کے پردھان اور اس کے بیٹے کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پردھان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان مفرور ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی /انسانی حقوق /جرم و انصاف