خوشاب، کار اور بس کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

خوشاب، کار اور بس کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق
خوشاب، کار اور بس کے تصادم میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

  



خوشاب (ڈیلی پاکستان آن لائن)کار اور بس کے تصادم میں2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ،جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے آنے والی بس بنوں جا رہی تھی کہ کالج پھاٹک کے قریب کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں اور تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشیں سول ہسپتال جوہر آباد منتقل کردی گئیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا


loading...