نواز شریف مدد کے لے سعودیہ گئے، چند روز میں مریم نواز بھی چلی جائیں گی: ڈاکٹر شاہد مسعود

نواز شریف مدد کے لے سعودیہ گئے، چند روز میں مریم نواز بھی چلی جائیں گی: ڈاکٹر ...
نواز شریف مدد کے لے سعودیہ گئے، چند روز میں مریم نواز بھی چلی جائیں گی: ڈاکٹر شاہد مسعود

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف سعودی عرب مدد کیلئے گئے ہیں، وہ اس مسئلے سے بیرونی قوتوں کے ذریعے نکلنا چاہتے ہیں۔ چند دنوں میں مریم نواز بھی سعودی عرب جاسکتی ہیں، لگتا ہے کہ انٹرنیشنل سٹیبلشمنٹ تقسیم ہوگئی ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق یہ انکشاف سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کئے۔ شاہد مسعود نے کہا کہ کوئی این آر او نہیں ہورہا ہے، البتہ ریاست کو انہوں نے داﺅ پر لگادیا ہے اور دھمکارہے ہیں کہ اگر ہمیں این آر او نہیں ملا تو ملک کو عدم استحکام کا شکار کردیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری کا اعلامیہ مضحکہ خیز، مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرسکتے ہیں، لیکن نہیں کررہے۔

فوج کو اگر کوئی شکایت تھی تو آپس میں مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے تھی: خرم دستگیر

اے پی سی میں شریک تمام جماعتیں سوچیں کہ عوام ان کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ بدمعاشیہ کو پکڑو پیشہ نکلواﺅ۔ پاکستان کو بدمعاشیہ و بیرونی قوتوں سے خطرہ ہے، ایسا ماحول بنادیا گیا ہے کہ فوج و عدلیہ کی کوئی تعریف کرے تو کہتے ہیں ان کا بندہ ہے۔ پاکستان ایسی جگہ کھڑا ہے جہاں سارے سیاستدان ناکام ہوگئے ہیں، ریاست کے مسائل کا حل کسی کے پاس ہے ہی نہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد