شہبازشریف کا ملتان میں انفلوائنزسے ہلاکتوں کا نوٹس،وائرس سے بچاﺅ اور علاج معالجہ بارے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت

شہبازشریف کا ملتان میں انفلوائنزسے ہلاکتوں کا نوٹس،وائرس سے بچاﺅ اور علاج ...
شہبازشریف کا ملتان میں انفلوائنزسے ہلاکتوں کا نوٹس،وائرس سے بچاﺅ اور علاج معالجہ بارے آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان میں انفلوئنزا سے ہلاکتوں کی خبر کا نوٹس لے لیا اور ہدایت کی ہے کہ انفلوئنزاسے بچاؤ اور علاج معالجہ کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جائے۔

ملتان میں سیزنل انفلوائنزا سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس سے متعلقہ میڈیا پر خبریں نشرہوئیں تو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ سیزنل انفلوئنزاکی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور وائرس سے بچاﺅ اور علاج معالجہ کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جائے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...