تین فٹ کا دلہا تین فٹ کی دلہن بیاہ کر لے گیا

تین فٹ کا دلہا تین فٹ کی دلہن بیاہ کر لے گیا
تین فٹ کا دلہا تین فٹ کی دلہن بیاہ کر لے گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) دبئی پلٹ تین فٹ کا دولہا تین فٹ کی دلہن بیاہ کر لے گیا۔تفصیلات کے مطابق گھوڑے شاہ کا رہائشی28سالہ طیب اور بادامی باغ کی22سالہ مصباح کی شادی بادامی باغ کے مقامی شادی ہال میں ہوئی۔پستہ قامت جوڑے کی شادی پردولہا ،دلہن کے عزیزواقارب نہایت مسرور دکھائی دئیے ، دولہا نے عزیزوں کے ہمراہ بھنگڑا بھی ڈالا۔اس موقع پر ان کے اہلخانہ نے کہا کہ وہ اس شادی پر خوش اور جوڑے کی خوشیوں کیلئے دعا گو ہیں۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

بادامی باغ میں طیب اور صائمہ کی دعوت ولیمہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دوست احباب نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔طیب نے کہا مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنی زندگی کے سفر کا آغاز کر رہا ہوں اب اپنی بیوی کے ساتھ لاہور میں ہی بوتیک کا کام شروع کروں گا۔

شادی کی اس تقریب میں جہاں تین فٹ چار انچ کے طیب نے تین فٹ دو انچ کی صائمہ کے ساتھ زندگی گزارنے کی قسم کھائی وہیں دوست احباب نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔