پیر آف سیال شریف کی حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز

پیر آف سیال شریف کی حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز
پیر آف سیال شریف کی حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز

  



سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیرآف سیال شریف کی حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے ،خواجہ حمید الدین سیالوی علما مشائخ کانفرنس میں شرکت کیلئے تونسہ شریف روانہ ہو گئے ۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ختم نبوت قانون سے متعلق بیان پر پیر آف سیال شریف کی رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کیلئے حکومت کو دی گئی ڈیڈلائن کا آج آخری روز ہے ،پیر حمید الدین سیالوی علما مشائخ کانفرنس میں شرکت کیلئے تونسہ شریف روانہ ہو گئے ،جہاں حکومتی رویے پر علما مشائخ سے گفتگوہو گی،ترجمان پیر آف سیال شریف کا کہنا ہے کہ خواجہ حمید الدین سیالوی کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا