سعد رفیق کے خلاف بغاوت کیس، سی سی پی او آفس میں درخواست جمع

سعد رفیق کے خلاف بغاوت کیس، سی سی پی او آفس میں درخواست جمع
سعد رفیق کے خلاف بغاوت کیس، سی سی پی او آفس میں درخواست جمع

  



اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت ن لیگ رہنماﺅں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست سی سی پی او لاہور آفس میں جمع کروادی گئی، درخواست گزار لاہور کی رہائشی آمنہ ملک کی جانب سے دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے پاک فوج کے خلاف بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، ہفتہ کے روز لاہور شہر کی رہائشی آمنہ ملک کی جانب سے سی سی پی او آفس لاہور میں ایک درخواست جمع کراوائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے جہاں ملک میں کرپشن کی انتہا کی ہے تو دوسری طرف پاکستان کے دشمن ممالک کے ساتھ کاروباری روابط بھی رکھے ہوئے ہیں۔

فوج کو اگر کوئی شکایت تھی تو آپس میں مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے تھی: خرم دستگیر

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ٹی وی چینلز کو دیا جانے والا انٹرویو ملک کے ایک اہم ادارے کے خلاف بغاوت ہے جو کہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اس سازش میں وفاقی وزیر رلوے کے ساتھ سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال اور پنجاب کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ شامل ہیں، لہٰذا ان تمام افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...