مردان میڈیکل کمپلیکس میں لیبر روم کے باہر بچی کی پیدائش،بروقت طبی امداد نہ ملنے پر سردی سے جاں بحق

مردان میڈیکل کمپلیکس میں لیبر روم کے باہر بچی کی پیدائش،بروقت طبی امداد نہ ...
مردان میڈیکل کمپلیکس میں لیبر روم کے باہر بچی کی پیدائش،بروقت طبی امداد نہ ملنے پر سردی سے جاں بحق

  



مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن)مردان میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں کی فرعونیت کے باعث لیبر روم کے باہر خاتون نے بچی کو جنم دے دیاجو بروقت طبی امداد نہ ملنے پر سردی سے جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کو علاج کیلئے ہسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے وارڈ میں داخل کرنے سے انکار کردیا،اسی دوران لیبر روم کے باہر خاتون نے بچی کو جنم دے دیا لیکن بے حس ڈاکٹروں کو رحم نہ آیا اور بچی بروقت طبی امداد نہ ملنے پر سردی لگنے سے جاں بحق ہو گئے جس پر ورثا نے ڈاکٹروں کیخلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے لگائے، ورثا کا کہناتھا کہ ڈاکٹروں نے خاتون کو وارڈ میں داخلے کرنے کی اجازت نہیں دی،انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 5 ڈاکٹرز اور 3 نرسوں کو معطل کردیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /مردان