اگر آپ نے لوح محفوظ کو خواب میں دیکھ لیا ہے تو اسکی تعبیر بھی جان لیں،ایسا خواب کہ جس میں اپنی تقدیر خود لکھ سکتے ہیں مگر۔۔۔۔۔

اگر آپ نے لوح محفوظ کو خواب میں دیکھ لیا ہے تو اسکی تعبیر بھی جان لیں،ایسا ...
اگر آپ نے لوح محفوظ کو خواب میں دیکھ لیا ہے تو اسکی تعبیر بھی جان لیں،ایسا خواب کہ جس میں اپنی تقدیر خود لکھ سکتے ہیں مگر۔۔۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ)لوح محفوظ کے بارے میں تو سبھی مسلمان جانتے ہیں کہ ایسی کتاب ہے جس میں ہمارے سارے اعمال لکھے جاچکے ہیں ۔عام انسان اسے ظاہری آنکھ سے نہیں دیکھ پاتا لیکن خواب میں بہت سے لوگ لوح محفوظ کو دیکھ لیتے ہیں ۔معبرین کا کہنا ہے کہ خواب میں لوح محفوظ کی دلیل یہ ہے کہ ایسا انسان دیانت دار اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والا ہے۔لہذا اسکی تعبیر یہ بنتی ہے کہ ایسا انسان علم و حکمت حاصل کرے گا۔تاہم خواب میں کوئی دیکھے کہ اس نے لوح محفوظ کو اس حالت میں دیکھا ہے کہ یہ چھوٹی ہے تو اس کیتعبیر بدحالی کی صورت ظاہر ہوگی ۔
اگر دیکھے کہ لوح محفوظ اسکے ہاتھ میں ہے تو ایسا انسان مقدر کا سکندر ہوتا ہے ،جو کام کرناچاہے اس میں کامیاب ہوگا اور کوئی بڑا مقام پائے گا۔
اگر کوئی یہ دیکھے کہ اس نے لوح محفوظ پر کچھ لکھا ہے تو وہ جو کام کرے گا اس کا نتیجہ اچھا ہوگا۔اگر وہ لوح محفوظ پر اپنا نام لکھا ہوا دیکھتا ہے تو اسکی موت قریب آنے کی علامت ہے۔ (واللہ اعلم الصواب)

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید :

روشن کرنیں -