ناصر جنجوعہ اور اجیت دوو ل کی بنکاک میں خفیہ ملاقات

ناصر جنجوعہ اور اجیت دوو ل کی بنکاک میں خفیہ ملاقات
ناصر جنجوعہ اور اجیت دوو ل کی بنکاک میں خفیہ ملاقات

  



نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی سلامتی کے مشیر ریٹائرڈ جنرل نا صر جنجوعہ نے بھارتی ہم منصب اجیت دوول سے ملاقات کی ہے جس میں لائن آف کنٹرول اور کشمیر کے مسئلے پر بات کی گئی ۔بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق جاسوس کلبھوشن سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات کے ایک روز بعد 26 دسمبر کو پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں خفیہ ملاقات ہوئی جو2 گھنٹے جاری رہی۔ یہ میٹنگ پہلے سے طے شدہ تھی جس کا کلبھوشن اور اہل خانہ کی ملاقات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ملاقات میں ناصر جنجوعہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر آزاد کشمیر میں بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے معصوم شہری شہید ہورہے ہیں۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور پاکستانی فوج بھی اس ملاقات سے باخبر تھی اور انہیں تفصیلات کا علم تھا جبکہ خصوصی طور پر اس میٹنگ کا اہتمام ایک غیرجانبدار مقام پر کیا گیا تھا۔

لائیو چینلز دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : قومی


loading...