شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ بہاﺅالدین یونیورسٹی کے سپورٹس گراﺅنڈ میں ہوئی

شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ بہاﺅالدین یونیورسٹی کے سپورٹس گراﺅنڈ ...
شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ بہاﺅالدین یونیورسٹی کے سپورٹس گراﺅنڈ میں ہوئی

  



ملتان(ویب ڈیسک )شادی بیاہ ودیگر تقریبات کے لیے شادی ہال مختص ہوتے ہیں نہ کہ کسی تعلیمی درسگاہ کا گراﺅنڈ لیکن لگتا ہے کہ ہمارے سیاسی لیڈران کے لیے سب جائز ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا ولیمہ کسی شادی ہال کے بجائے بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے سپورٹس گراﺅنڈ میں رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پرشاہ محمود قریشی کے بیٹے مخدوم زادہ محمد زین حسین قریشی کی دعوت ولیمہ کا کارڈ سامنے آیا ہے۔دعوت ولیمہ چودہ جنوری سال 2018 بروز اتوار کوہوگی جس کے لیے دوپہر ایک بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔یونیورسٹی کے اسپورٹس گراﺅنڈ میں چھٹی کے روز ولیمہ شاید اسی لیے رکھا گیا ہے کہ وی آئی پی پروٹوکول کے باعث طلباءکی تعلیم کا ہرج نہ ہو، مہمان چھٹی کے روز دعوت اڑائیں اور چلے جائیں۔

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان


loading...