لاہور،کسٹمز حکام کی کارروائی،مسافر خاتون سے آنکھوں کے 2 ہزار لینز برآمد

لاہور،کسٹمز حکام کی کارروائی،مسافر خاتون سے آنکھوں کے 2 ہزار لینز برآمد
لاہور،کسٹمز حکام کی کارروائی،مسافر خاتون سے آنکھوں کے 2 ہزار لینز برآمد

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کے دوران مسافرخاتون سے آنکھوں کے 2 ہزار لینز برآمدکر لئے ،اے ایس ایف نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

نجی ٹی وی چینل سماءنیوز کے مطابق خاتون مسافر قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچی،کسٹمز حکام نے شک پڑنے پر خاتون کے سامان کی تلاشی لی تو اس سے آنکھوں کے 2 ہزار لینز برآمد ہوئے،جس پر خاتون کو حراست میں لے لیا گیا اور تفتیش شروع کر دی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...