متنازعہ بھارتی اداکارہ عرشی خان نے نشے میں دھت ہو کر شاہد آفریدی پر اب تک کا سب سے شرمناک الزام لگا دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی تو کیا بھارتی بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

متنازعہ بھارتی اداکارہ عرشی خان نے نشے میں دھت ہو کر شاہد آفریدی پر اب تک کا ...
متنازعہ بھارتی اداکارہ عرشی خان نے نشے میں دھت ہو کر شاہد آفریدی پر اب تک کا سب سے شرمناک الزام لگا دیا، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی تو کیا بھارتی بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کیساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزامات لگانے والی متنازعہ بھارتی اداکارہ عرشی خان نے بھارتی پروگرام بگ باس میں اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے مذاق قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ہانیہ عامر نے انگریزی گانے پر رقص کی ویڈیو اپ لوڈ کر کے سوشل میڈیا ”فتح“ کر لیا، نوجوانوں کے کانوں سے دھواں نکل آیا، ایک بار دیکھ کر آپ بار بار دیکھیں گے

مگر لگتا ہے کہ انہیں اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ ایک مرتبہ پھر نشے میں دھت ہو کر انہوں نے شاہد آفریدی پر اب تک کا شرمناک ترین الزام عائد کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں عرشی خان کا کہنا ہے کہ ”عرشی بدنام ہوئی، آفریدی تیرے لئے۔۔۔ بھارت بولتا ہے کہ پاکستان جاﺅ، پاکستان بولتا ہے کہ بھارت جاﺅ، اب مجھے اپنائے گا کون، تم۔۔۔ کون۔۔۔؟ تم“

Arshi Khan drunk ...

A post shared by priyank sharma (@priyanksharma.___) on

ان کی اس ویڈیو نے ناصرف پاکستانیوں کو غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ بھارتی بھی غصے میں بپھرے ہوئے ہیں کیونکہ سب کو ہی معلوم ہے کہ عرشی خان ناصرف اپنی حرکتوں کی وجہ سے بدنام ہے بلکہ پاکستانیوں کی جان شاہد خان آفریدی کو بھی بدنام کرنے کی بھرپور کوششیں کرتی آئی ہے۔ 

پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ عرشی خان شاہد آفریدی پر الزامات عائد کر کے صرف اور صرف سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے اور جس طرح اس نے اپنے پہلے الزامات کی تردید کی ویسے ہی اب بھی جھوٹ بول رہی ہے۔

مزید : کھیل /تفریح


loading...